ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کشمیر میں تیزاب حملے کے خطرے کے باوجود پنچایت انتخابات کی تیاریاں زوروں پر

کشمیر میں تیزاب حملے کے خطرے کے باوجود پنچایت انتخابات کی تیاریاں زوروں پر

Wed, 10 Jan 2018 00:12:07    S.O. News Service

سرینگر،9؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ریاست میں ہونے والے مقامی پنچایت انتخابات میں جوکوئی بھی میدان میں اترے گااس کی آنکھوں تیزاب ڈال دیا جائے گا۔یہ دھمکی سوشل میڈیاپرتیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔دوسری طرف بڑی تعداد میں سابق سرپنچ اس انتخاب میں دلچسپی لے رہے ہیں اور جموں و کشمیر میں 15فروری کو ہونے والے مقامی باڈی کے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ویسے حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی موت کے بعد بھڑکے تشدد کی وجہ سے یہاں پر 2016سے ہی یہ الیکشن نہیں کرائے جا سکے ہیں،اب اس دہشت گرد تنظیم نے کشمیر کے لوگوں کو دھمکی دی ہے کہ جو بھی انتخابات میں شرکت کریگا اسے سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔جوویڈیوسوشل میڈیامیں چل رہی ہے ، جس میں ماناجارہا ہے کہ وہ حزب المجاہدین کا آپریشنل کمانڈر ریاض نایکو ہو سکتا ہے جسے یہ کہتے سنا جا سکتا ہے،آپ لوگوں نے 2016میں دیکھا کہ کتنے نوجوانوں کی آنکھوں کی روشنی (بیلیٹ گن کی وجہ سے) چلی گئی،اس لئے ہم نے یہ منصوبہ بنایا ہے ... جو کوئی بھی الیکشن میں حصہ لے گا، اسے کھینچ کر گھر سے باہر لایا جائے گا اور پھر اس کی آنکھوں میں سلفرک یا ہائڈروکلوری امل ڈال دیاجائے گا، جس سے وہ اپنی آنکھوں کی روشنی کھو دے گا، پھر اپنے خاندان پر بوجھ بن جائے گا۔نیکیو جنوبی کشمیر میں اونتی پوراکے رہائشی ہیں۔گزشتہ انتخابات میں حصہ لینے والوں میں کچھ لوگوں کو مار دیا گیا تھا لیکن اس بار انتخاب میں اترنے والوں کو موت کی دھمکی کے بجائے آنکھ میں تیزاب (ایسڈ)ڈالنے کی دھمکی مل رہی ہے۔حالانکہ اس ویڈیو کی سچائی کے بارے میں کوئی مضبوط ثبوت نہیں ہے لیکن اس کے باوجود بھی اس طرح کے بہت سے ویڈیوز کو مختلف مواقع پر دہشت گردی تنظیموں کی جانب سے جاری کیا جاتاہے، جو بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہے۔ جنوبی کشمیر کے ڈی جی پی ایس پی پانی نے اس پورے واقعہ پر کوئی بیان دینے سے انکار کر دیا۔انہوں نے کہاکہ اس کلپ کے بارے میں سنا ضرور ہے لیکن دیکھا نہیں ہے۔جموں و کشمیر پولیس اس مبینہ ویڈیو کے بارے میں حقیقت تلاش کرنے میں مصروف ہے۔اس ویڈیو میں نیکو نے اپنے کمانڈر سمیر ٹائیگر سے گفتگو کرتے وقت آنکھ میں تیزاب ڈالنے کے بارے میں بات کررہے ہیں۔2011میں آخری بار انتخابات ہوئے،جس میں 80فیصد لوگوں نے ووٹ دیا،تاہم ابھی وادی میں کچھ عرصے سے بدامنی پھیلی ہوئی ہے۔حکمراں پی ڈی ایف کے کارکنان اور سابق سرپنچ رمضان شیخ کاقتل گزشتہ سال اکتوبر میں سوپیاں ضلع میں کردیاگیاتھا،زیادہ تر پنچ اور سرپنچ سیاسی جماعتوں سے جڑے ہوئے ہیں۔


Share: